گندم درآمد پر حکومت اور اتحادی آمنے سامنے، پیپلز پارٹی کا بھرپور مخالفت کا فیصلہ

اسلام آباد: گندم درآمد کے معاملے پر حکومت اور اس کی اتحادی جماعت پیپلز پارٹی میں اختلاف شدت اختیار کر گیا ہے۔ پیپلز پارٹی نے مجوزہ درآمدی پالیسی پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

وزارت صحت کی نئی حکمت عملی، پولیو کے انسداد کے لیے 15 سال تک کے بچوں کو ویکسین دی جائے گی

خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری کی زیر صدارت اجلاس میں اس معاملے پر غور کیا گیا، جس میں فیصلہ کیا گیا کہ پیپلز پارٹی ہر سطح پر کسانوں کے ساتھ کھڑی ہوگی اور گندم درآمد کے فیصلے کی سخت مخالفت کرے گی۔

ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کی قیادت کا کہنا ہے کہ حکومت گندم درآمد کرکے بیرونی کسانوں کو فائدہ پہنچانا چاہتی ہے جبکہ وفاقی اور پنجاب حکومت نے اپنے کسانوں کو بے یار و مددگار چھوڑ دیا ہے۔

اجلاس میں یہ بھی طے پایا کہ پیپلز پارٹی پارلیمنٹ سمیت ہر فورم پر اس فیصلے کے خلاف آواز بلند کرے گی اور کسانوں کے حقوق کا دفاع کرے گی۔

52 / 100 SEO Score

One thought on “گندم درآمد پر حکومت اور اتحادی آمنے سامنے، پیپلز پارٹی کا بھرپور مخالفت کا فیصلہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!