ڈیرہ اسماعیل خان: سکیورٹی فورسز کا آپریشن، بھارتی اسپانسرڈ 7 خوارج ہلاک، افغان باشندے اور خودکش بمبار شامل

راولپنڈی: سکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کلاچی میں خفیہ اطلاعات پر کارروائی کرتے ہوئے بھارتی اسپانسرڈ فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب آپریشن کیا، جس میں 7 خوارج مارے گئے۔

پاکستان میں انسداد منشیات اقدامات میں اہم پیش رفت، ڈرگ انفارمیشن فیوژن سسٹم کے قیام کی جانب سنگ میل

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا، کارروائی میں دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا گیا۔ ہلاک ہونے والوں میں 3 افغان باشندے اور 2 خودکش بمبار بھی شامل تھے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق توقع ہے کہ عبوری افغان حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گی اور اپنی سرزمین کو پاکستان کے خلاف دہشت گردی کے لیے استعمال نہیں ہونے دے گی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بھارتی اسپانسرڈ خوارج کے خاتمے کے لیے علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

63 / 100 SEO Score

One thought on “ڈیرہ اسماعیل خان: سکیورٹی فورسز کا آپریشن، بھارتی اسپانسرڈ 7 خوارج ہلاک، افغان باشندے اور خودکش بمبار شامل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!