مومنہ اقبال کا انکشاف بھائیوں کے پروٹوکول کی وجہ سے شادی مشکل لگتی ہے

اداکارہ مومنہ اقبال نے حال ہی میں ’فوشیا میگزین‘ کو دیے گئے انٹرویو میں اپنی ذاتی زندگی، بھائیوں کے ساتھ تعلق اور محبت کے بارے میں کھل کر گفتگو کی۔
راہول گاندھی کا الیکشن کمیشن پر ووٹر فہرست میں ہیرا پھیری روکنے کا الزام

اداکارہ نے بتایا کہ وہ اپنے چھوٹے بہن بھائیوں کے ساتھ ہمیشہ اچھا برتاؤ کرتی ہیں اور ان کے بھائی بھی انہیں عزت و احترام دیتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حال ہی میں جب وہ ڈپریشن کا شکار تھیں تو ان کا چھوٹا بھائی ان کے لیے گجرے لے کر آیا، جس سے وہ بےحد خوش ہوئیں۔

مومنہ اقبال کے مطابق ان کے بھائی ان کا اور چھوٹی بہن کا بہت خیال رکھتے ہیں، اسی وجہ سے انہیں لگتا ہے کہ شادی کے لیے کسی کو پسند کرنا ان کے لیے مشکل ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ بھائیوں کے ساتھ جذباتی تعلق اتنا مضبوط ہے کہ وہ کسی ایسے شخص کو قبول نہیں کر پائیں گی جو جذباتی طور پر دستیاب نہ ہو۔

اداکارہ نے بتایا کہ ان کا بھائی محض 19 سال کا ہے لیکن وہ ان کا خاص خیال رکھتا ہے، حتیٰ کہ گاڑی میں بیٹھتے وقت دروازہ بھی کھولتا ہے۔ اسی لیے وہ اکثر کہتی ہیں کہ شاید وہ شادی نہ کر پائیں کیونکہ بھائیوں نے انہیں بہت زیادہ پروٹوکول دیا ہوا ہے اور یہ عادت ان کے والد سے آئی ہے۔

محبت کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے مومنہ اقبال نے کہا کہ انہیں زندگی میں ایک بار شدید محبت ہوئی تھی لیکن وہ رشتہ برقرار نہ رہ سکا۔ ان کے مطابق جب سامنے والا کمظرف ہو تو چیزیں ختم ہو جاتی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ آج کل کی خواتین کے ناز نخرے اٹھانے کے باعث مرد اپنی اصل شخصیت برقرار نہیں رکھ پاتے اور وہ بھی بسا اوقات ناراض عورتوں کی طرح رویہ اختیار کرنے لگتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ جب انہیں محبت ہوئی تھی تو وہ سمجھتی تھیں کہ دوسرا شخص ان کا خیال رکھے گا، لیکن جب اسی نے ان کے خواب توڑ دیے تو یقین ہوگیا کہ محبت نام کی کوئی حقیقت نہیں، اب وہ یہ ماننے لگی ہیں کہ کوئی بھی کسی کا محافظ نہیں ہوتا۔

63 / 100 SEO Score

One thought on “مومنہ اقبال کا انکشاف بھائیوں کے پروٹوکول کی وجہ سے شادی مشکل لگتی ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!