کراچی — چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف (نشانِ امتیاز، نشانِ امتیاز ملٹری، تمغۂ بسالت) نے بحریہ یونیورسٹی ہیلتھ سائنسز کیمپس کراچی میں ڈینٹل کالج اور اسپتال کی نئی عمارت کا افتتاح کر دیا۔
مومنہ اقبال کا انکشاف بھائیوں کے پروٹوکول کی وجہ سے شادی مشکل لگتی ہے
یہ منصوبہ صحت عامہ اور طبی تعلیم کے شعبے میں ایک اہم سنگِ میل قرار دیا جا رہا ہے۔ جدید سہولیات سے آراستہ ڈینٹل کالج اور اسپتال نہ صرف اعلیٰ معیار کی طبی تعلیم فراہم کرے گا بلکہ عوام کو معیاری علاج بھی میسر آئے گا۔
تقریب سے خطاب میں نیول چیف نے طبی تعلیم میں پاک بحریہ کی کاوشوں پر اطمینان کا اظہار کیا اور بحریہ یونیورسٹی کی انتھک محنت کو سراہا۔ ان کا کہنا تھا کہ ادارہ اخلاقی اور پیشہ ورانہ اقدار سے مزین ماہر ڈینٹل پروفیشنلز تیار کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔
افتتاحی تقریب میں پاک بحریہ کے سینئر عہدیداران، میڈیکل، ڈینٹل اور الائیڈ ہیلتھ سائنسز کے ممتاز ماہرین اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھی شرکت کی۔
