عبدالعلیم خان کی پاک، سعودی دفاعی معاہدے پر قوم کو مبارکباد، معاہدے کو تاریخی سنگ میل قرار

اسلام آباد: وفاقی وزیر اور استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان طے پانے والے تاریخی دفاعی معاہدے پر قوم کو مبارکباد پیش کی ہے۔

عائشہ عمر نے ’لازوال عشق‘ کو ڈیٹنگ شو قرار دینے کی خبروں کی تردید کردی

اپنے بیان میں عبدالعلیم خان نے کہا کہ یہ معاہدہ پاکستان کی عسکری صلاحیتوں کا عالمی سطح پر اعتراف اور ایک تاریخی سنگ میل ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس دفاعی معاہدے کے اصل روح رواں آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر ہیں۔

عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ لا الہٰ الا اللہ کے وارثوں کے درمیان مشترکہ دفاعی حکمتِ عملی ایک نئے دور کا آغاز ہے۔ پاکستان اور سعودی عرب دونوں اسلامی ممالک امن کے علمبردار ہیں اور اس معاہدے نے عالمی برادری کو مثبت پیغام دیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ مشترکہ دفاعی معاہدہ طاقت کے اظہار کے بجائے حقیقی دفاع کا ضامن ہوگا، جس کا مقصد خطے میں امن کا فروغ اور توازن برقرار رکھنا ہے۔ اس معاہدے سے ایک بار پھر پاک فوج کی صلاحیتوں کا اعتراف ہوا ہے اور خطے میں دفاعی استحکام کو دوام ملے گا۔

66 / 100 SEO Score

One thought on “عبدالعلیم خان کی پاک، سعودی دفاعی معاہدے پر قوم کو مبارکباد، معاہدے کو تاریخی سنگ میل قرار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!