خضدار: بلوچستان کے ضلع خضدار میں سیکیورٹی فورسز نے بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے 4 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔
عبدالعلیم خان کی پاک، سعودی دفاعی معاہدے پر قوم کو مبارکباد، معاہدے کو تاریخی سنگ میل قرار
آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔ عسکری ترجمان نے بتایا کہ بھارتی سرپرستی میں پاکستان دشمنی پر کاربند یہ دہشت گرد بلوچستان میں امن کو سبوتاژ کرنے کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھے۔
آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ علاقے میں چھپے دیگر دہشت گردوں کے خلاف کلیئرنس اور سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔ ترجمان کے مطابق بھارتی سرپرستی میں دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔
