عائشہ عمر نے ’لازوال عشق‘ کو ڈیٹنگ شو قرار دینے کی خبروں کی تردید کردی

کراچی: معروف اداکارہ اور میزبان عائشہ عمر نے اپنے آنے والے ریئلٹی شو ’لازوال عشق‘ سے متعلق پھیلنے والی خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ شو ڈیٹنگ کے بجائے بامعنی گفتگو، طویل المدتی تعلقات اور شادی کے مقصد پر مبنی ہے۔

پاکستان، سعودی عرب دفاعی معاہدہ: بھارت کی تشویش، ممکنہ اثرات پر نظر

عائشہ عمر نے واضح کیا کہ نہ تو انہوں نے اور نہ ہی ان کی پروڈکشن ٹیم نے کبھی اس شو کو ڈیٹنگ شو قرار دیا ہے۔ بعض میڈیا پلیٹ فارمز نے اسے مغربی فارمیٹس جیسے لو آئی لینڈ سے متاثر ظاہر کیا جو بالکل درست نہیں۔

ان کے مطابق شو کا مقصد نوجوانوں کو شادی جیسے رشتے کے لیے بہتر گفتگو، سمجھداری اور تعلق قائم کرنے کا موقع فراہم کرنا ہے۔ اس میں ثقافتی اقدار کو بھی مد نظر رکھا گیا ہے۔

اداکارہ نے بتایا کہ شو ترکیہ میں ریکارڈ کیا گیا ہے لیکن اسے اردو زبان میں پاکستانی ناظرین کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ شرکاء ایک ہی ولا میں رہیں گے مگر ان کی رہائش اور ذاتی جگہیں الگ ہوں گی، صرف لاؤنج، کچن اور پول سائیڈ مشترکہ استعمال کے لیے دستیاب ہوں گے۔

عائشہ عمر نے زور دے کر کہا کہ یہ ایک سماجی تجربہ ہے، محض تفریح نہیں۔ شرکاء کو موقع ملے گا کہ وہ ایک دوسرے کو سمجھ کر شادی کے رشتے کے لیے فیصلہ کریں۔ فارمیٹ کے مطابق کوئی بھی جوڑا پہلے سے طے شدہ نہیں ہوگا۔

شو کے ٹیزر میں دکھایا گیا تھا کہ چار مرد اور چار خواتین ایک لگژری ولا میں رہیں گے اور ان کی گفتگو، اختلافات اور جذباتی تبدیلیوں کو ریکارڈ کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ ٹیزر کے بعد سوشل میڈیا پر بعض حلقوں کی جانب سے تنقید اور بائیکاٹ کی مہم شروع ہوئی تھی جبکہ صارفین نے پیمرا سے پابندی کا مطالبہ بھی کیا تھا۔ تاہم پیمرا نے وضاحت دی کہ چونکہ یہ شو صرف سوشل میڈیا پر نشر ہوگا، اس لیے ان کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا۔

شو کی نشر ہونے کی تاریخ کا اعلان تاحال سامنے نہیں آیا، البتہ یہ جلد یوٹیوب پر دستیاب ہوگا۔

63 / 100 SEO Score

One thought on “عائشہ عمر نے ’لازوال عشق‘ کو ڈیٹنگ شو قرار دینے کی خبروں کی تردید کردی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!