کراچی پولیس کی انسدادِ جرائم کارروائیاں، ایک ہفتے میں 566 سے زائد ملزمان گرفتار

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو کی ہدایت پر پولیس نے شہر میں انسداد جرائم کی کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے بڑی تعداد میں جرائم پیشہ عناصر کو گرفتار کیا ہے۔

دریاؤں اور بیراجوں میں پانی کی تازہ صورتحال — محکمہ اطلاعات سندھ کی رپورٹ جاری

ترجمان کراچی پولیس کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران مختلف اضلاع میں ڈاکوؤں کے ساتھ 7 مقابلے ہوئے، فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈکیت ہلاک جبکہ 9 زخمی ڈاکوؤں سمیت 11 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ پولیس نے گرفتار ملزمان سے 11 غیر قانونی اسلحے اور 4 موٹر سائیکلیں برآمد کرلیں۔

رپورٹ کے مطابق ایسٹ، ویسٹ اور ساوتھ زونز میں مجموعی طور پر 566 سے زائد ملزمان گرفتار کیے گئے۔ انسدادِ منشیات مہم کے دوران لاکھوں روپے مالیت کی 34 کلو 830 گرام چرس، آئس/کرسٹل اور ہیروئن برآمد کی گئی۔

کراچی پولیس نے کارروائیوں کے دوران شہریوں سے لوٹ مار میں استعمال ہونے والے 67 سے زائد غیر قانونی اسلحے بمعہ ایمونیشن، چھینی و چوری شدہ 21 موٹر سائیکلیں اور 5 بڑی گاڑیاں بھی برآمد کی ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ جرائم کے خاتمے، امن و امان کی بحالی اور عوام کے تحفظ کے لیے پولیس کی کارروائیاں بھرپور انداز میں جاری رہیں گی۔

62 / 100 SEO Score

2 thoughts on “کراچی پولیس کی انسدادِ جرائم کارروائیاں، ایک ہفتے میں 566 سے زائد ملزمان گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!