صدر ٹاؤن میں گرلز اسکول کے ساتھ رہائش و بیت الخلاء کی تعمیر، والدین میں تشویش

کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہر قائد کے وسط میں طالبات کے اسکول کی دیوار کے ساتھ رہائش اور بیت الخلاء بنانے کے اقدام پر والدین اور علاقہ مکینوں نے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔

کراچی پولیس کی انسدادِ جرائم کارروائیاں، ایک ہفتے میں 566 سے زائد ملزمان گرفتار

تفصیلات کے مطابق صدر ٹاؤن میں واقع گورنمنٹ گرلز ہائی سیکنڈری اسکول کے ساتھ گرین بس اسٹاف کے لیے رہائش اور حمام کا انتظام کیا جا رہا ہے۔ والدین کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے نہ صرف طالبات کی پرائیویسی متاثر ہوگی بلکہ گندگی اور غلاظت کے ڈھیر لگنے کا خدشہ بھی ہے۔

والدین نے اپنے تحفظات بیان کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت فوری نوٹس لے اور اس منصوبے کو روکے، بصورت دیگر مستقبل میں اسکول پر قبضے کے امکانات بھی پیدا ہوسکتے ہیں۔ علاقہ مکینوں اور والدین نے مطالبہ کیا ہے کہ باشعور شہری اس معاملے پر آواز بلند کریں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔

60 / 100 SEO Score

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!