ترجمان کے مطابق گڈو بیراج پر اس وقت پانی کی آمد 6 لاکھ 35 ہزار 759 کیوسک اور اخراج 6 لاکھ 6 ہزار 489 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔ سکھر بیراج پر پانی کے بہاؤ میں معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جہاں آمد 5 لاکھ 38 ہزار 916 کیوسک اور اخراج 4 لاکھ 85 ہزار 736 کیوسک ہے۔
رپورٹ کے مطابق کوٹری بیراج پر بھی پانی کی آمد 2 لاکھ 78 ہزار 786 کیوسک اور اخراج 2 لاکھ 67 ہزار 631 کیوسک ہے۔
محکمہ اطلاعات سندھ نے مزید بتایا کہ گزشتہ شب سے پنجند کے مقام پر پانی کے بہاؤ میں 61 ہزار 255 کیوسک کمی کے بعد آمد و اخراج 3 لاکھ 7 ہزار 830 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔
پراونشل رین اینڈ فلڈ ایمرجنسی مانیٹرنگ سیل مسلسل دریاؤں اور بیراجوں کی صورتحال مانیٹر کر رہا ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال سے بروقت نمٹا جا سکے۔