وزیر اعلیٰ سندھ: سیلاب سے متعلق مکمل تیاری، متاثرین کی فوری مدد کیلئے اقدامات جاری

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت نے سیلاب سے نمٹنے کے لئے مکمل تیاری کر رکھی ہے اور انتظامات پر مطمئن ہیں۔ صوبائی وزراء کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے گڈو اور سکھر بیراج کا جائزہ لیا اور وفاق سے زرعی ایمرجنسی لگانے کی اپیل کی تھی۔ وزیراعظم نے کابینہ اجلاس کے بعد زرعی اور موسمیاتی ایمرجنسی نافذ کی، جس پر شکر گزار ہیں۔

گورنر ہاؤس میں پاک-بھارت میچ کی بڑی اسکریننگ کا انتظام، عوام کے لیے کھلا

مراد علی شاہ نے کہا کہ متاثرین کو بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے فوری مدد فراہم کی جائے، جبکہ اقوام متحدہ سے بھی ریلیف کے لئے اپیل ضروری ہے۔ ان کے مطابق گڈو بیراج پر پانی کی آمد 6 لاکھ کیوسک سے زائد ہے اور ساڑھے 6 سے 7 لاکھ کیوسک کا ریلا سکھر بیراج سے گزر سکتا ہے۔ گڈو سے سکھر تک بندوں کو مضبوط بنایا گیا ہے اور ہماری پہلی ترجیح عوام کی جان بچانا ہے۔

وزیر اعلیٰ نے بتایا کہ کشمور میں 30 ہزار افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا ہے، تاہم ریلیف کیمپس خالی ہیں اور لوگ میڈیکل کیمپوں کا رخ کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 2010 سے 2025 تک دریا کے بند اونچے کیے گئے ہیں اور موجودہ ریلا ان بندوں سے نیچے ہے۔ کچے کے عوام صبر و تحمل کا مظاہرہ کر رہے ہیں اور افرا تفری نہیں پھیلا رہے۔

دوسری جانب صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہا کہ حکومت سندھ ریسکیو، ریلیف اور بحالی کی سرگرمیوں میں مصروف ہے۔ گڈو بیراج پر اونچے اور سکھر بیراج پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے۔ ان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 5,269 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا، جس سے اب تک کل 1,63,364 افراد محفوظ مقامات پر منتقل کیے جا چکے ہیں۔ کچے کے علاقوں سے 252 افراد ریلیف کیمپس میں آئے، جہاں موجودہ تعداد 469 ہے۔

60 / 100 SEO Score

One thought on “وزیر اعلیٰ سندھ: سیلاب سے متعلق مکمل تیاری، متاثرین کی فوری مدد کیلئے اقدامات جاری

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!