وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان پہلے ہی آئی ایم ایف پروگرام میں شامل ہے اور عالمی مالیاتی فنڈ نے حالیہ سیلاب سے پیدا ہونے والی سنگین صورتحال کو سمجھ لیا ہے۔
کراچی میں موسم گرم و مرطوب، مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان
تحصیل کمالیہ، ٹوبہ ٹیک سنگھ کے سیلاب متاثرہ علاقوں کے دورے کے موقع پر وزیر خزانہ نے کہا کہ فنڈز کی فراہمی سے قبل حکومت اپنے وسائل استعمال کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا دیکھ رہی ہے کہ پاکستانی عوام کس کڑے امتحان سے گزر رہے ہیں۔
محمد اورنگزیب نے بتایا کہ سیلاب سے سڑکیں، پل، مکانات اور دیگر املاک بری طرح متاثر ہوئی ہیں، اس لیے آفت زدہ عوام کو اس وقت بجلی کے بل بھیجنا مناسب نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اللہ کا شکر ہے کہ ٹوبہ ٹیک سنگھ میں جانی نقصان کم ہوا، دعا ہے کہ پانی جلد اترے تاکہ کسان اگلی فصلیں کاشت کر سکیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت تباہ شدہ ڈھانچے کو دوبارہ پہلے جیسا بحال کرے گی۔ وزیر خزانہ نے حالیہ ریلیف آپریشن کو تاریخی قرار دیتے ہوئے کہا کہ افواج پاکستان کے کردار پر ہم ان کے بے حد شکر گزار ہیں۔
