مظفرآباد (اسٹاف رپورٹر) چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے مظفرآباد میں عدالتی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عدلیہ کو انصاف کی فراہمی کے سفر میں کئی چیلنجز کا سامنا ہے، تاہم بینچ اور بار کے تعلقات ہمیشہ خوشگوار، تعمیری اور باوقار ہونے چاہئیں۔
باجوڑ اور وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں 35 خوارج ہلاک 12 جوان شہید
چیف جسٹس نے کہا کہ یاد رکھیں، ان دونوں ستونوں کے درمیان ہم آہنگی کے بغیر نہ تو قانون کی حکمرانی قائم ہو سکتی ہے اور نہ ہی اصلاحات کو آگے بڑھایا جا سکتا ہے۔
انہوں نے آزاد جموں و کشمیر کی عدلیہ کو گولڈن جوبلی پر مبارکباد پیش کی اور کہا کہ اس عدالتی کانفرنس میں شرکت میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ آزاد کشمیر کی عدلیہ عوام کو انصاف کی فراہمی میں پیش پیش ہے اور پاکستان کی سپریم کورٹ ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔
چیف جسٹس نے کہا کہ عدلیہ اپنی آئینی ذمہ داریاں ادا کرتے ہوئے قانون کی بالادستی اور انصاف کی فراہمی کو یقینی بنائے گی۔
