ایس ایس پی ساؤتھ کے زیر صدارت آرڈرلی روم، 64 پولیس افسران و اہلکار پیش

کراچی: ایس ایس پی ڈسٹرکٹ ساؤتھ مہزور علی کی زیر صدارت ایس ایس پی آفس میں آرڈرلی روم منعقد ہوا، جس میں 64 پولیس افسران و اہلکار اپنے مسائل کے ساتھ پیش ہوئے۔

مستونگ: سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 4 بھارتی سپانسرڈ دہشت گرد ہلاک

ترجمان کے مطابق ایس ایس پی ساؤتھ نے تمام اہلکاران کے مسائل تفصیل سے سننے کے بعد میرٹ پر مختلف نوعیت کے احکامات جاری کیے۔

جاری کردہ احکامات کے مطابق 5 اہلکاروں کو ملازمت سے برطرف، 3 کو فورفیچر کی سزا، 1 کو ریڈکشن فرام رینک، 33 کو سینسر کی سزا دی گئی، جب کہ 7 اہلکاروں کے سالانہ انکریمنٹس روک دیے گئے۔ اس کے علاوہ 15 کیسز کو ریکارڈ پر فائل کر دیا گیا۔

ایس ایس پی ساؤتھ مہزور علی نے کہا کہ محکمانہ غفلت، لاپرواہی اور غیر ذمہ داری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، ڈیوٹی میں کوتاہی کرنے والے اہلکاروں کے خلاف بلا امتیاز سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

65 / 100 SEO Score

One thought on “ایس ایس پی ساؤتھ کے زیر صدارت آرڈرلی روم، 64 پولیس افسران و اہلکار پیش

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!