بلوچستان کے ضلع مستونگ میں سکیورٹی فورسز نے کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 4 بھارتی سپانسرڈ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔
سیلاب کی دوسری لہر پنجند پہنچ گئی، پنجاب و سندھ کی دریائی پٹی میں تباہی، درجنوں دیہات زیرِ آب
آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن دہشت گرد تنظیم فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے عناصر کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا۔ فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران 4 دہشت گرد مارے گئے۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا۔ ہلاک دہشت گرد علاقے میں دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں موجود دیگر دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے سینی ٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔ پاک فوج نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ ملک سے بھارتی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا جائے گا۔
