لیاری ندی سے دو لاشیں برآمد، ریسکیو 1122 کا سرچ آپریشن مکمل

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی کے علاقے تین ہٹی، لیاری ندی کے مقام پر ڈوبنے کی اطلاع پر ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے سرچ آپریشن کیا اور دو لاشیں برآمد کرلیں۔

وزیرِاعظم شہباز شریف کا ایک روزہ دورہ قطر، امیرِ قطر سے ملاقات آج ہوگی

ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق سینٹرل کمانڈ اینڈ کنٹرول کو واقعے کی اطلاع ملتے ہی واٹر ریسکیو ٹیم بمعہ ایمبولینس اور واٹر ریسکیو وہیکل موقع پر روانہ کی گئی۔ ٹیم نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر فوری سرچ آپریشن شروع کیا۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران دو افراد کی لاشیں نکالی گئیں، تاہم تاحال ان کی شناخت نہیں ہوسکی۔ لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ترجمان کے مطابق واقعے کی مزید تحقیقات متعلقہ ادارے کر رہے ہیں۔

63 / 100 SEO Score

One thought on “لیاری ندی سے دو لاشیں برآمد، ریسکیو 1122 کا سرچ آپریشن مکمل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!