اسلام آباد / دوحہ (نمائندہ خصوصی) وزیرِاعظم محمد شہباز شریف ایک روزہ دورے پر قطر کے دارالحکومت دوحہ پہنچ گئے، جہاں دوحہ ائیرپورٹ پر قطر کے نائب وزیراعظم و وزیر مملکت برائے دفاع عزت مآب شیخ سعود بن عبد الرحمن بن حسن الثانی نے ان کا استقبال کیا۔
ٹھٹہ: 133 سال پرانا جنگشاہی پرائمری اسکول خستہ حالی کا شکار، طلبہ کی زندگیاں خطرے میں
پاکستانی وفد میں نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ محمد اسحاق ڈار، وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف، وزیرِ اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ اور معاون خصوصی طارق فاطمی شامل ہیں۔
وزیرِاعظم شہباز شریف آج امیرِ قطر عزت مآب شیخ تمیم بن حماد الثانی سے ملاقات کریں گے، جس میں خطے کی صورتحال اور باہمی تعلقات پر تبادلہ خیال ہوگا۔ وزیراعظم ملاقات میں قطر اور عوامِ قطر سے یکجہتی کا اظہار کریں گے، بالخصوص خطے میں بلاجواز اسرائیلی جارحیت اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزیوں کے تناظر میں پاکستان کے مؤقف سے آگاہ کریں گے۔
وزیراعظم کا کہنا ہے کہ قطر اور پاکستان کے درمیان تعلقات مشترکہ عقیدے اور اقدار پر مبنی ہیں۔ پاکستان نے ہمیشہ قطر کا ہر مشکل وقت میں ساتھ دیا ہے اور آئندہ بھی یہ تعلق مزید مضبوط کیا جائے گا۔
ملاقات میں خطے کے دیگر ممالک پر اسرائیلی حملوں، مسلسل جارحیت اور امن قائم کرنے کی کوششوں پر بھی تفصیلی مشاورت متوقع ہے
