تھڈو ڈیم اوور فلو: کونکر ندی میں ڈوبنے والے 7 افراد میں سے 4 کی لاشیں مل گئیں، 3 کی تلاش جاری

کراچی (اسٹاف رپورٹر) تھڈو ڈیم کے اوور فلو ہونے سے گڈاپ کے علاقے کونکر ندی میں ڈوبنے والے 7 افراد میں سے 4 کی لاشیں نکال لی گئیں، جب کہ 3 افراد کی تلاش کے لیے پاک نیوی اور ایدھی کے بحری رضا کاروں کا ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

جیو کے ڈرامے ’’کیس نمبر 9‘‘ کا نیا ٹیزر جاری، صبا قمر اور فیصل قریشی آمنے سامنے

گزشتہ روز اوور فلو کے باعث 2 ہائی روف، ایک رکشہ اور ایک موٹرسائیکل ندی میں بہہ گئے تھے، جس کے نتیجے میں 7 شہری لاپتا ہوگئے تھے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق برآمد ہونے والی لاشوں میں 2 خواتین بھی شامل ہیں۔

تین افراد اب بھی لاپتا ہیں جن میں اقبال، افضل اور ایک کمسن بچہ کیلاش شامل ہیں۔ ریسکیو اہلکاروں کا کہنا ہے کہ کرین کی مدد سے پانی کا بہاؤ روکنے کی کوشش کی جارہی ہے تاکہ مزید تلاش ممکن ہو سکے۔

قبل ازیں 4 لاشیں ندی کے اطراف جھاڑیوں سے ملی تھیں، جب کہ ایدھی اہلکاروں نے ایک کار سے بھی ایک مرد اور ایک خاتون کی لاشیں برآمد کی تھیں، جن کی شناخت 60 سالہ نبو گلاب اور 45 سالہ جاوید شاہ کے ناموں سے ہوئی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز شہر میں بارش کے نتیجے میں مختلف حادثات میں مزید 3 افراد جاں بحق ہوگئے تھے، جس کے بعد بارش سے اموات کی تعداد 8 تک پہنچ گئی تھی۔

53 / 100 SEO Score

One thought on “تھڈو ڈیم اوور فلو: کونکر ندی میں ڈوبنے والے 7 افراد میں سے 4 کی لاشیں مل گئیں، 3 کی تلاش جاری

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!