جیو کے ڈرامے ’’کیس نمبر 9‘‘ کا نیا ٹیزر جاری، صبا قمر اور فیصل قریشی آمنے سامنے

کراچی (شوبز ڈیسک) جیو انٹرٹینمنٹ کے نئے ڈرامے کیس نمبر 9 کا تازہ ٹیزر ریلیز کر دیا گیا ہے، جس میں فیصل قریشی کا ڈائیلاگ ’’فلرٹ کرنے، غصہ کرنے اور ریپ کرنے میں فرق ہوتا ہے‘‘ نمایاں دکھایا گیا ہے۔

ججوں کے خطوط پر وزیر قانون کا ردعمل: خدشات نجی فورمز میں اجاگر کیے جائیں

یہ ڈراما ریپ کا شکار ہونے والی لڑکی کی کہانی پر مبنی ہے، جسے معروف صحافی شاہ زیب خانزادہ نے تحریر کیا ہے جبکہ ہدایت کاری سید وجاہت حسین نے دی ہے۔ ڈراما سیونتھ اسکائی انٹرٹینمنٹ کے بینر تلے تیار کیا گیا ہے۔

کاسٹ میں فیصل قریشی اور صبا قمر کے ساتھ ساتھ گوہر رشید، آمنہ شیخ، نوین وقار، حنا بیات، نورالحسن، شاہنواز زیدی اور علی رحمٰن خان شامل ہیں۔

نئے ٹیزر میں گھریلو تنازعات، طاقتور اور کمزور کے درمیان کشمکش اور ایک ایسی عورت کے عزم کو دکھایا گیا ہے جو اشرافیہ کے زیراثر قانونی نظام سے انصاف حاصل کرنے کی جدوجہد کر رہی ہے۔ صبا قمر ’’سحر معظم‘‘ کے کردار میں ریپ کی متاثرہ لڑکی کا کردار نبھا رہی ہیں جبکہ فیصل قریشی ایک بااثر شخص کے روپ میں سامنے آ رہے ہیں۔

ٹیزر کے مطابق، متاثرہ لڑکی کو انصاف دینے کے بجائے دباؤ اور دھمکیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے، جبکہ وکلا آمنہ شیخ اور نورالحسن دونوں فریقین کا مقدمہ لڑتے دکھائی دیتے ہیں۔

کہانی طاقتور اشرافیہ اور عام فرد کے درمیان جاری قانونی جنگ کو اجاگر کرتی ہے، جو ناظرین کو ایک سنجیدہ سماجی مسئلے پر سوچنے پر مجبور کرے گی۔

ڈرامے کی حتمی تاریخِ نشر کا اعلان تاحال نہیں کیا گیا لیکن امکان ہے کہ اسے بہت جلد نشر کیا جائے گا۔

61 / 100 SEO Score

One thought on “جیو کے ڈرامے ’’کیس نمبر 9‘‘ کا نیا ٹیزر جاری، صبا قمر اور فیصل قریشی آمنے سامنے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!