...

یوکرین کے ڈرون حملے روس پر 3 روز میں 1000 سے زائد ڈرونز داغنے کا دعویٰ

ماسکو پر 620 ڈرون حملوں میں 10 سالہ بچی سمیت 3 افراد زخمی ہوئے، روس نے برطانیہ پر یوکرین کو ڈرون فراہم کرنے کا الزام عائد کردیا۔

روس اور یوکرین کے درمیان جنگ میں یوکرین کے ڈرون حملے تیز ہوگئے ہیں۔ روسی حکام کے مطابق گزشتہ 3 روز میں یوکرین نے روس پر 1000 سے زائد ڈرونز داغے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز ماسکو پر 620 ڈرونز داغے گئے۔ حملوں میں 10 سالہ بچی سمیت 3 افراد زخمی ہوئے۔

روسی حکام کے مطابق یوکرینی ڈرونز نے ایک روسی ای کامرس کمپنی کے گوداموں کو نشانہ بنایا۔ حملوں میں دیگر تنصیبات بھی متاثر ہوئیں۔

دو روز قبل یوکرین نے روسی شہروں پر 800 سے زائد ڈرونز داغے تھے۔ ان حملوں میں 7 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔

رپورٹ کے مطابق ایک ہی دن میں 800 سے زائد ڈرونز کا حملہ یوکرین کی جانب سے جنگ کا سب سے بڑا ڈرون حملہ تھا۔

دوسری جانب روس نے برطانیہ کو یوکرین کو ڈرون فراہم کرنے سے خبردار کیا ہے۔ روس نے الزام لگایا کہ برطانوی ڈرونز روسی فوجی اور صنعتی تنصیبات پر حملوں میں استعمال ہوئے۔

روسی سفارتخانے نے خبردار کیا کہ برطانیہ کی جنگ میں بڑھتی شمولیت کے سنگین نتائج ہوسکتے ہیں۔

برطانوی وزارت دفاع نے روسی الزامات مسترد نہیں کیے۔ وزارت نے کہا کہ یوکرین کو دفاعی ہتھیاروں کی فراہمی جاری رہے گی۔

برطانیہ نے کہا کہ وہ روسی جارحیت کے خلاف یوکرین کے ساتھ کھڑا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.