کراچی: تھانہ درخشاں پولیس کی کارروائی، ڈکیت گرفتار، اسلحہ برآمد

کراچی (کرائم رپورٹر) تھانہ درخشاں پولیس نے سی ویو کے علاقے میں بروقت کارروائی کرتے ہوئے ایک عادی ڈکیت کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت حسین ولد فضل محمد کے نام سے ہوئی ہے جس کے قبضے سے 30 بور پستول برآمد کیا گیا۔

کراچی: بارش کے دوران پولیس کا عوامی خدمت کے لیے خصوصی ڈیوٹی

ترجمان ایس ایس پی ساؤتھ کے مطابق ملزم کا مجرمانہ ریکارڈ وسیع ہے اور اس کے خلاف متعدد مقدمات پہلے بھی درج ہیں، جن میں شامل ہیں:

  • ایف آئی آر نمبر 317/24 دفعہ 395 پی پی سی تھانہ ڈاکس

  • ایف آئی آر نمبر 437/24 دفعہ 392/397/34 پی پی سی تھانہ ڈاکس

  • ایف آئی آر نمبر 197/23 دفعہ 379/34 پی پی سی تھانہ ماڑی پور

  • ایف آئی آر نمبر 65/24 دفعہ 382/34 پی پی سی تھانہ ماڑی پور

  • ایف آئی آر نمبر 66/24 دفعہ 382/34 پی پی سی تھانہ ماڑی پور

پولیس نے بتایا کہ تازہ گرفتاری کے بعد ملزم کے خلاف ایف آئی آر نمبر 703/2025 بجرم دفعہ 23(i)(a) پی پی سی تھانہ درخشاں میں درج کرلی گئی ہے جبکہ مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔


62 / 100 SEO Score

2 thoughts on “کراچی: تھانہ درخشاں پولیس کی کارروائی، ڈکیت گرفتار، اسلحہ برآمد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!