کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو کی ہدایت پر بارش کے دوران ضلعی اور ٹریفک پولیس شہر کی اہم شاہراہوں پر شہریوں کی سہولت اور مدد کے لیے دن رات ڈیوٹی انجام دے رہی ہے۔
پولیس حکام کے مطابق بارش کے باعث متاثرہ علاقوں میں ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے، گاڑیوں کی نکاسی اور عوام کو فوری امداد فراہم کرنے کے لیے اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔ شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں قریبی پولیس اہلکار یا ہیلپ لائن سے فوری رابطہ کریں۔