کراچی: ایس آئی یو/سی آئی اے پولیس کی بڑی کارروائی، 15 کلو سے زائد منشیات برآمد، 4 ملزمان گرفتار

کراچی (اسٹاف رپورٹر) اسپیشل انویسٹیگیشن یونٹ (ایس آئی یو)/سی آئی اے پولیس نے منشیات کے بین الصوبائی گروہ کے خلاف کامیاب کارروائی کرتے ہوئے بڑی مقدار میں منشیات برآمد کرلی اور چار خطرناک ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایس پی ایس آئی یو/سی آئی اے پولیس کراچی عارف اسلم راؤ کے مطابق کارروائی کے دوران 15 کلو سے زائد چرس تحویل میں لی گئی۔

ضلع کیماڑی: تھانہ پاک کالونی کی کارروائیاں، بدنام زمانہ 2 مفرور ملزمان گٹکا/ماوا اور منشیات سمیت گرفتار

ایس ایس پی کے مطابق گرفتار ملزمان میں شوکت علی، عمر، عبدالصابر اور فہیم شامل ہیں، جو بلوچستان اور حب کے علاقوں سے منشیات خرید کر کراچی میں سپلائی کرتے تھے۔ ملزمان جدید طریقے سے شہر میں منشیات کی آن لائن ڈیلوری بھی کرتے تھے۔

پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف ایس آئی یو میں مقدمہ درج کرلیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے تاکہ گروہ کے دیگر ساتھیوں اور منشیات کے نیٹ ورک تک بھی رسائی حاصل کی جا سکے۔

One thought on “کراچی: ایس آئی یو/سی آئی اے پولیس کی بڑی کارروائی، 15 کلو سے زائد منشیات برآمد، 4 ملزمان گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!