اسلام آباد: یو اے ای نیول کمانڈر کو نشانِ امتیاز (ملٹری)، عسکری و سیاسی قیادت سے اہم ملاقاتیں

اسلام آباد (اسٹاف رپورٹر) متحدہ عرب امارات کی بحری افواج کے کمانڈر میجر جنرل حمید محمد عبداللہ الرمیثی نے پاکستان کی اعلیٰ عسکری و سیاسی قیادت سے اہم ملاقاتیں کیں، جن میں دفاعی تعاون، خطے کی سیکیورٹی اور مشترکہ تربیت کے فروغ پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ اس موقع پر صدر مملکت آصف علی زرداری نے انہیں نمایاں خدمات کے اعتراف میں نشانِ امتیاز (ملٹری) سے نوازا۔

کراچی: ایس آئی یو/سی آئی اے پولیس کی بڑی کارروائی، 15 کلو سے زائد منشیات برآمد، 4 ملزمان گرفتار

آئی ایس پی آر کے مطابق یو اے ای نیول کمانڈر نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے جوائنٹ اسٹاف ہیڈکوارٹرز میں ملاقات کی۔ ملاقات میں پیشہ ورانہ امور، خطے کی بدلتی صورتحال اور دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ فریقین نے خصوصاً میری ٹائم تعاون کو علاقائی امن و استحکام کے لیے ناگزیر قرار دیا۔

جوائنٹ اسٹاف ہیڈکوارٹرز آمد پر معزز مہمان کو مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر بھی پیش کیا۔

بعد ازاں میجر جنرل حمید محمد عبداللہ نے چیف آف ایئر اسٹاف ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے بھی ملاقات کی، جس میں علاقائی سیکیورٹی، عسکری تعاون اور مشترکہ آپریشنل مشقوں کو فروغ دینے پر غور کیا گیا۔ ایئر چیف نے پاک فضائیہ کے جدید اپ گریڈیشن پروگرامز اور سائبر، خلائی، مصنوعی ذہانت، الیکٹرانک وارفیئر اور ایرواسپیس کے شعبوں میں ترقی سے متعلق آگاہ کیا۔

ایوانِ صدر اسلام آباد میں ایک خصوصی تقریب میں صدر آصف علی زرداری نے میجر جنرل عبداللہ الرمیثی کو نشانِ امتیاز (ملٹری) سے نوازا۔ صدر نے کہا کہ یہ اعزاز یو اے ای کمانڈر کی نمایاں خدمات اور دفاعی شعبے میں گراں قدر تعاون کا اعتراف ہے۔ انہوں نے یو اے ای کی امن ڈائیلاگ 25 اور مشق امن 25 میں شمولیت کو بھی سراہا۔

تقریب میں وزیر دفاع خواجہ آصف، سابق اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف، سابق چیئرمین سینیٹ نئیر بخاری اور دیگر شخصیات شریک ہوئیں۔ اس موقع پر کمانڈر الرمیثی نے کہا کہ پاکستان سے ان کا دیرینہ تعلق ہے کیونکہ وہ پاکستان نیول اکیڈمی کراچی سے فارغ التحصیل ہیں۔

58 / 100 SEO Score

One thought on “اسلام آباد: یو اے ای نیول کمانڈر کو نشانِ امتیاز (ملٹری)، عسکری و سیاسی قیادت سے اہم ملاقاتیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!