کراچی (اسٹاف رپورٹر) ضلع کیماڑی پولیس نے تھانہ پاک کالونی کی حدود میں دو الگ الگ کارروائیوں کے دوران گٹکا/ماوا اور منشیات فروشی میں ملوث بدنام زمانہ 2 مفرور ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایس پی کیماڑی کیپٹن (ر) فیضان علی کے مطابق گرفتار ملزمان پولیس کو متعدد مقدمات میں مطلوب تھے اور نئی مرتب کردہ لسٹ میں A+ کیٹیگری کے ملزمان میں شامل تھے۔
عالمی یوم خواندگی: وزیر تعلیم سندھ سردار شاہ کی تقریب میں شرکت، نان فارمل نصاب کا سندھی ترجمہ متعارف
پہلی کارروائی کے دوران پولیس نے میانوالی کالونی دھوبی گھاٹ سے ملزم غفور نیازی عرف غفورا ولد یعقوب خان کو گرفتار کیا۔ ملزم کے قبضے سے 45 عدد مضر صحت گٹکا/ماوا کی پڑیاں برآمد ہوئیں۔ غفور نیازی کے خلاف تھانہ پاک کالونی میں 4 مقدمات درج ہیں اور اس کا نام انسداد گٹکا لسٹ میں بھی شامل ہے۔
دوسری کارروائی کے دوران پولیس نے مین ایم پی روڈ لیاری ٹرانس پارک پرانا گولیمار سے ملزم رضوان خان نیازی ولد شیر محمد خان کو گرفتار کیا۔ ملزم کے قبضے سے 825 گرام چرس برآمد ہوئی۔ رضوان خان اس سے قبل بھی 4 مقدمات میں گرفتار ہوکر جیل جاچکا ہے اور انسداد منشیات کی A+ کیٹیگری لسٹ میں شامل ہے۔
ایس ایس پی کیماڑی کے مطابق دونوں کارروائیاں ایس ایچ او تھانہ پاک کالونی سب انسپکٹر انور علی خان کی سربراہی میں عمل میں آئیں۔ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
