سیلابی صورتحال: سندھ حکومت کی تیاریوں کا جائزہ، وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کی زیر صدارت اہم اجلاس

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی صدارت میں جمعہ کو وزیراعلیٰ ہاؤس میں سیلابی صورتحال پر اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں صوبائی وزراء، متعلقہ سیکریٹریز اور پی ڈی ایم اے حکام سمیت دیگر اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں گڈو اور سکھر بیراج سمیت مختلف آبی گزرگاہوں کی صورتحال اور ریلیف سرگرمیوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

شرافی گوٹھ پولیس نے شہری کی خودساختہ ڈکیتی کا ڈرامہ بے نقاب کردیا

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ اگرچہ دریاؤں میں پانی کم ہورہا ہے لیکن حکومت کو 7 سے 9 لاکھ کیوسک سیلابی صورتحال کے لیے تیار رہنا ہوگا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ 8 ستمبر کو گڈو بیراج پر پانی کا بہاؤ اپنے عروج پر ہوگا، اس لیے رلیف کیمپس کے قیام اور متاثرہ آبادی کے انخلا کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔

اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ تربیلا ڈیم میں پانی کی آمد 1,83,000 کیوسک اور اخراج 1,55,500 کیوسک ہے، جبکہ منگلا ڈیم میں پانی کی آمد 1,15,341 کیوسک اور اخراج 1,33,341 کیوسک ہے۔ دونوں ڈیمز پر پانی کم ہو رہا ہے۔ گڈو بیراج میں پانی کی آمد 3,59,570 کیوسک اور اخراج 3,77,481 کیوسک ہے جبکہ سکھر بیراج میں پانی کی آمد 3,31,155 کیوسک اور اخراج 2,77,355 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔

امدادی سرگرمیوں سے متعلق وزیر ریہیبلیٹیشن مخدوم محبوب الزمان اور ڈی جی پی ڈی ایم اے سلمان شاہ نے بتایا کہ صوبے میں 528 رلیف کیمپس قائم کیے جاچکے ہیں، تاہم اب تک زیادہ تر متاثرین نے ان میں آنے کے بجائے خود محفوظ مقامات پر انخلا کیا ہے۔ سندھ حکومت نے اب تک 1,09,320 افراد کو کچے سے پکے علاقوں میں منتقل کیا ہے۔

مزید بتایا گیا کہ 169 میڈیکل کیمپس میں 27,801 مریضوں کا علاج کیا گیا جبکہ 110 مویشیوں کے کیمپس میں 7,54,527 جانوروں کو ویکسین لگائی گئی۔ وزیراعلیٰ نے ڈویژنل کمشنرز کو ہدایت کی کہ سیلاب سے متاثرہ عوام کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں اور جو لوگ اپنے گھروں سے نکل رہے ہیں ان کا خصوصی خیال رکھا جائے۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ کشمور-کندھ کوٹ (کے کے) بند اور قادر پور شینک بند کی مضبوطی کے کام جاری ہیں تاکہ پانی کے دباؤ کو مؤثر طریقے سے روکا جاسکے۔

55 / 100 SEO Score

2 thoughts on “سیلابی صورتحال: سندھ حکومت کی تیاریوں کا جائزہ، وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کی زیر صدارت اہم اجلاس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!