بلوچستان کے 5 اضلاع میں امن و امان کے پیش نظر 6 ستمبر تک موبائل انٹرنیٹ سروس معطل رکھنے کا فیصلہ

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) بلوچستان حکومت نے صوبے کے 5 اضلاع بشمول کوئٹہ میں امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر 5 ستمبر سہ پہر 5 بجے سے 6 ستمبر رات 9 بجے تک موبائل انٹرنیٹ سروس بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف چین کا سرکاری دورہ مکمل کرنے کے بعد وطن واپس روانہ

محکمہ داخلہ بلوچستان کی جانب سے وفاقی وزارت داخلہ کو ارسال مراسلے میں سفارش کی گئی ہے کہ کوئٹہ سمیت ان اضلاع میں تھری جی اور فور جی انٹرنیٹ سروس بند رکھی جائے۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ یہ اقدام امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر ضروری ہے۔

واضح رہے کہ بلوچستان ہائیکورٹ کے احکامات پر ان اضلاع میں حال ہی میں موبائل انٹرنیٹ سروس بحال کی گئی تھی، تاہم دیگر اضلاع میں انٹرنیٹ سروس پہلے ہی بند ہے۔

دوسری جانب حکومت بلوچستان نے عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر 5 ستمبر (11 ربیع الاول) کو عام تعطیل کا اعلان کیا ہے جبکہ وفاقی حکومت نے ملک بھر میں 12 ربیع الاول (6 ستمبر) کو عام تعطیل دی ہے۔

پاکستان سمیت دنیا بھر کے مسلمان نبی آخرالزماں حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کے یومِ ولادت کا جشن مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ مناتے ہیں۔

67 / 100 SEO Score

One thought on “بلوچستان کے 5 اضلاع میں امن و امان کے پیش نظر 6 ستمبر تک موبائل انٹرنیٹ سروس معطل رکھنے کا فیصلہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!