کالاباغ ڈیم اور صدارتی نظام پر علی امین گنڈاپور کی رائے ذاتی ہے، پارٹی پالیسی نہیں: سلمان اکرم راجہ

راولپنڈی: (ڈیسک رپورٹ) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے کالا باغ ڈیم اور صدارتی نظام حکومت سے متعلق بیانات ان کی ذاتی رائے ہیں اور پی ٹی آئی کی پالیسی کا حصہ نہیں۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی نئی تاریخ، ہنڈرڈ انڈیکس 1 لاکھ 51 ہزار 866 پوائنٹس کی ریکارڈ سطح پر

انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی کے باہر میڈیا سے گفتگو میں سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ کالا باغ ڈیم تب تک تعمیر نہیں ہونا چاہیے جب تک تمام صوبے اس پر متفق نہ ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر کسی منصوبے پر دو صوبوں کو بھی تحفظات ہوں تو وہ وفاق کے لیے نقصان دہ ہے، لہٰذا قومی ہم آہنگی کے بغیر ایسا منصوبہ شروع نہیں کیا جانا چاہیے۔

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ صدارتی نظام کے بارے میں بات کرنا بھی پارٹی پالیسی نہیں ہے۔ ان کے مطابق موجودہ پارلیمان کسی بھی قسم کی آئینی ترمیم کا اختیار نہیں رکھتی کیونکہ یہ "فارم 47 کی اسمبلی” ہے، اس لیے اس اسمبلی کے ذریعے صدارتی نظام نافذ کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

سلمان اکرم راجہ نے واضح کیا کہ پارٹی سطح پر ایسی کسی تجویز پر غور نہیں کیا جا رہا، اور یہ صرف انفرادی آراء ہیں جنہیں تحریک انصاف کی سرکاری پالیسی نہ سمجھا جائے۔

52 / 100 SEO Score

One thought on “کالاباغ ڈیم اور صدارتی نظام پر علی امین گنڈاپور کی رائے ذاتی ہے، پارٹی پالیسی نہیں: سلمان اکرم راجہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!