مصطفیٰ عامر قتل کیس: اے ٹی سی جج کی رخصت کے باعث فردِ جرم کی کارروائی مؤخر

کراچی (کورٹ رپورٹر) کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) نے مصطفیٰ عامر قتل کیس میں ملزم ارمغان اور دیگر کے خلاف فردِ جرم کی کارروائی موخر کر دی۔ کارروائی فاضل جج کی رخصت کے باعث ملتوی کی گئی۔

مڈل آرڈر بلے باز آصف علی نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

ڈان نیوز کے مطابق سماعت کے دوران ملزم ارمغان کے والد کامران قریشی اور شریک ملزم شیراز کو عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے حکم دیا کہ آئندہ سماعت پر پولیس فائل کے ہمراہ تفتیشی افسر بھی پیش ہوں اور جیل حکام ملزمان کو دوبارہ عدالت میں لائیں۔

عدالت نے کیس کی مزید سماعت 9 ستمبر تک ملتوی کرتے ہوئے اشارہ دیا کہ آئندہ پیشی پر ملزمان پر فردِ جرم عائد کیے جانے کا امکان ہے۔

کیس کا پس منظر

یہ مقدمہ اُس وقت سامنے آیا جب 6 جنوری کو نوجوان مصطفیٰ عامر ڈیفنس سے لاپتا ہوا۔ مقتول کی والدہ نے گمشدگی کی رپورٹ درج کرائی تھی۔ بعد ازاں، 25 جنوری کو 2 کروڑ روپے تاوان کی کال آنے پر مقدمہ میں اغوا برائے تاوان کی دفعات شامل کی گئیں۔

9 فروری کو اے وی سی سی نے ملزم ارمغان کی ڈیفنس میں رہائشگاہ پر چھاپہ مارا تو ملزم کی فائرنگ سے ڈی ایس پی احسن ذوالفقار زخمی ہوگئے۔ کئی گھنٹے کے بعد ارمغان کو گرفتار کیا گیا۔ تفتیش کے دوران ملزم نے مصطفیٰ کو قتل کرنے اور لاش ملیر میں پھینکنے کا دعویٰ کیا تھا، تاہم بعد میں بیان بدل دیا۔

اسی دوران شریک ملزم شیراز کی گرفتاری عمل میں آئی جس نے اعتراف کیا کہ ارمغان نے مصطفیٰ کو قتل کرنے کے بعد اس کی لاش حب میں نذر آتش کر دی تھی۔ شیراز کی نشاندہی پر پولیس نے مقتول کی جلی ہوئی گاڑی اور لاش برآمد کی، جس کے بعد مقدمے میں قتل کی دفعات شامل کی گئیں۔

تحقیقات کے مطابق، قتل کی اصل وجہ ایک لڑکی بتائی گئی ہے جس پر مقتول اور ملزم میں جھگڑا ہوا تھا۔ لڑکی 12 جنوری کو بیرونِ ملک جا چکی ہے اور اس کا بیان ریکارڈ کرنے کے لیے انٹرپول سے رابطہ کیا جا رہا ہے۔

60 / 100 SEO Score

One thought on “مصطفیٰ عامر قتل کیس: اے ٹی سی جج کی رخصت کے باعث فردِ جرم کی کارروائی مؤخر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!