کراچی (کرائم رپورٹر) — خواجہ اجمیر نگری پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے اسٹریٹ کرمنلز کے ساتھ مقابلے کے بعد دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی PPM, PSP کی خصوصی ہدایات پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔
فنانشل ڈیلی انٹرنیشنل کے ریذیڈنٹ ایڈیٹر سید منور حسین نقوی انتقال کر گئے
تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب فیض مدینہ مسجد سروس روڈ، سیکٹر 5-B/3 میں پولیس نے مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا تو ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کردی۔ پولیس کی فوری جوابی کارروائی کے نتیجے میں دو طرفہ فائرنگ کا تبادلہ ہوا اور دونوں ملزمان کو بلاضرب گرفتار کرلیا گیا۔
گرفتار ملزمان کی شناخت نعمان مسیح ولد گفتار مسیح اور فلپس مسیح ولد کرامت مسیح کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس نے ان کے قبضے سے ایک عدد پسٹل 30 بور معہ ایمونیشن، ایک موٹر سائیکل اور ایک موبائل فون برآمد کرلیا۔
ابتدائی تفتیش کے مطابق دونوں ملزمان متعدد اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث رہے ہیں۔ پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے تاکہ ملزمان کے کرمنل ریکارڈ اور دیگر ساتھیوں کے بارے میں شواہد حاصل کیے جا سکیں۔
ایس ایس پی سینٹرل نے پولیس پارٹی کی بروقت کارروائی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ضلع وسطی میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔
