لیوولٹیک کی آئی ٹی آئی ایف ایشیا 2025 میں اسمارٹ انرجی سلوشنز کی شاندار نمائش

کراچی: اسمارٹ سولر اور انرجی اسٹوریج سلوشنز کا عالمی رہنما ادارہ لیوولٹیک نے کراچی ایکسپو سینٹر میں منعقدہ انٹرنیشنل ٹریڈ اینڈ انڈسٹریل فیئر (آئی ٹی آئی ایف ایشیا 2025) میں اپنی جدید مصنوعات کی بھرپور نمائش کی۔

وزیر بلدیات سندھ کے بھائی فرحان غنی گرفتار، کارِ سرکار میں رکاوٹ اور تشدد کے الزام میں مقدمہ درج

کمپنی نے نمائش میں گرڈ ٹائیڈ انورٹرز، ہائبرڈ انورٹرز، انرجی اسٹوریج سسٹمز، لیتھیم بیٹریز اور ای وی چارجرز سمیت اپنی مکمل پروڈکٹ رینج پیش کی، جسے توانائی کے ماہرین، صنعتی فیصلہ سازوں اور دنیا بھر سے آئے تجارتی خریداروں کی بھرپور توجہ حاصل ہوئی۔

لیوولٹیک نے اپنے جدید گرڈ ٹائیڈ انورٹرز کی رینج متعارف کرائی جو 6 کلو واٹ سے 125 کلو واٹ تک ہیں اور رہائشی، کمرشل و صنعتی شعبوں کے لیے اعلیٰ کارکردگی فراہم کرتے ہیں۔ اسی طرح، کمپنی نے ہائبرڈ انورٹرز کے لو وولٹیج اور ہائی وولٹیج ماڈلز بھی پیش کیے، جن میں 3.5 کلو واٹ اور 6.2 کلو واٹ گھریلو استعمال جبکہ 15 کلو واٹ، 20 کلو واٹ اور 30 کلو واٹ صنعتی منصوبوں کے لیے موزوں قرار دیے گئے۔ اس کے علاوہ، IP66 ریٹنگ والے نئے 6، 8 اور 10 کلو واٹ انورٹرز بھی نمائش کا حصہ تھے۔

کمپنی نے اپنے فلیگ شپ iPower HES-6000 انرجی اسٹوریج سسٹم، 5 کلو واٹ لیتھیم بیٹری اور 24V 100Ah بیٹری بھی متعارف کرائیں، جو جدید اسٹوریج اور بیک اپ بجلی کی سہولت فراہم کرتی ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ پائیدار ٹرانسپورٹ کی سمت قدم بڑھاتے ہوئے 7.3 کلو واٹ سنگل فیز ای وی چارجر بھی پیش کیا گیا۔

لیوولٹیک کے ڈائریکٹر سیلز مسٹر میکس ما نے کہا کہ پاکستان کا انرجی سیکٹر تیزی سے بدل رہا ہے اور کمپنی جدید، کم لاگت اور پائیدار توانائی کے حل فراہم کر کے ملک کو توانائی میں خود کفیل بنانے میں اہم کردار ادا کرے گی۔

اس موقع پر لیوولٹیک کے کراچی سیلز ہیڈ مسٹر سعود صابر نے بتایا کہ کمپنی کا مقامی آفس مکمل طور پر فعال ہو چکا ہے، جہاں مقامی سیلز اور ٹیکنیکل ٹیم موجود ہے جو صارفین کو تیز تر سہولیات اور بہتر بعد از فروخت سروس فراہم کرے گی۔

آئی ٹی آئی ایف ایشیا 2025 میں لیوولٹیک کی بھرپور موجودگی پاکستان کے کلین انرجی ٹرانزیشن کو سپورٹ کرنے اور پائیدار مستقبل کے لیے قابلِ اعتماد توانائی کے حل فراہم کرنے کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔

One thought on “لیوولٹیک کی آئی ٹی آئی ایف ایشیا 2025 میں اسمارٹ انرجی سلوشنز کی شاندار نمائش

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!