غذر میں گلیشیئر پھٹنے کی بروقت اطلاع دینے والے چرواہے وزیراعظم ہاؤس مدعو

گلگت بلتستان کے ضلع غذر میں گلیشیئر پھٹنے کی بروقت اطلاع دے کر سیکڑوں افراد کی جانیں بچانے والے تین چرواہوں کو وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد مدعو کر لیا۔

شادی کے بعد وزن بڑھنے پر حاملہ ہونے کی افواہیں، اریبہ حبیب کا کھل کر ردعمل

ترجمان گلگت بلتستان حکومت کے مطابق وصیت خان اور ان کے دیگر ساتھیوں کو وزیراعظم ہاؤس میں بلایا گیا ہے، تاہم فلائٹ منسوخ ہونے کے باعث وہ آج ہوائی سفر نہ کرسکے اور اب بذریعہ سڑک اسلام آباد روانہ ہوں گے۔

یاد رہے کہ دو روز قبل غذر کے گاؤں تالی داس میں برفانی جھیل پھٹنے سے لینڈ سلائیڈنگ ہوئی تھی اور گاؤں ملبے کی زد میں آنے کے خطرے سے دوچار ہوگیا تھا۔ اسی دوران جھیل کے قریب موجود چرواہے وصیت خان نے بروقت گاؤں والوں کو اطلاع دی جس کے نتیجے میں 200 سے زائد افراد کی زندگیاں بچ گئیں۔

ترجمان فیض اللہ فراق کے مطابق واقعے کی رات تالی داس میں ایک شادی کی تقریب بھی جاری تھی جس میں 50 مہمان شریک تھے، تاہم بروقت اطلاع ملنے پر کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ اگر چرواہے یہ اطلاع نہ دیتے تو یہ حادثہ رواں سال کا سب سے تباہ کن واقعہ ثابت ہوتا۔

گلگت بلتستان پولیس نے حاضر دماغی کا مظاہرہ کرنے والے چرواہے کو 10 ہزار روپے نقد انعام اور تعریفی سند بھی دی۔

واقعے کے بعد دریاے غذر میں لینڈ سلائیڈنگ سے بھاری پتھر اور ملبہ گرنے کے باعث پانی 8 سے 9 گھنٹے رکا رہا اور سات کلومیٹر تک دریا کا بہاؤ رکنے سے ایک مصنوعی جھیل بن گئی۔

66 / 100 SEO Score

One thought on “غذر میں گلیشیئر پھٹنے کی بروقت اطلاع دینے والے چرواہے وزیراعظم ہاؤس مدعو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!