کیماڑی پولیس کی کامیاب کارروائی، گٹکا/ماوا فروشی میں ملوث 2 ملزمان گرفتار

کراچی کے ضلع کیماڑی میں پولیس نے تھانہ پاک کالونی کی حدود میانوالی کالونی میوہ شاہ روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے گٹکا/ماوا فروشی میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

غذر میں گلیشیئر پھٹنے کی بروقت اطلاع دینے والے چرواہے وزیراعظم ہاؤس مدعو

ایس ایس پی کیماڑی کیپٹن (ر) فیضان علی کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت مطیع اللہ اور اصغر علی کے ناموں سے ہوئی ہے۔ پولیس نے بتایا کہ ملزمان کے قبضے سے 77 عدد مضر صحت گٹکا/ماوا کی پڑیاں برآمد ہوئیں۔

ترجمان کے مطابق ملزم مطیع اللہ گٹکا/ماوا ڈیلرز کے مطلوب ملزمان کی فہرست میں B کیٹیگری کے تحت سیریل نمبر 154 پر شامل ہے۔ جبکہ دوسرا ملزم اصغر علی اس سے قبل تھانہ گلبہار میں مقدمہ نمبر 80/2020 بجرم دفعہ 6/9b کے تحت گرفتار ہوچکا ہے۔

یہ کارروائی ایس ایچ او تھانہ پاک کالونی سب انسپکٹر انور علی خان کی سربراہی میں پولیس پارٹی نے کی۔

پولیس کے مطابق ملزمان کے خلاف گٹکا/ماوا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔

67 / 100 SEO Score

One thought on “کیماڑی پولیس کی کامیاب کارروائی، گٹکا/ماوا فروشی میں ملوث 2 ملزمان گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!