اداکارہ و ماڈل اریبہ حبیب نے شادی کے بعد وزن بڑھنے پر سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی ’’حاملہ‘‘ ہونے کی افواہوں پر کھل کر بات کی ہے۔
کراچی کے پانی کے بحران میں بہتری، مون سون بارشوں سے حب ڈیم کی سطح میں 11 فٹ اضافہ
حالیہ دنوں میں احمد علی بٹ کے پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے اریبہ حبیب نے بتایا کہ جب انہوں نے شادی کے بعد بیرونِ ملک کچھ وقت گزارا تو اس دوران ویزہ وغیرہ کے مسائل اور زندگی کے معمولات کے باعث اداکاری سے دور رہیں۔ اسی دوران ان کا وزن کچھ بڑھ گیا۔
اداکارہ کے مطابق جب وہ واپس پاکستان آئیں اور اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر تصاویر شیئر کیں تو ان کے قدرے فربہ جسم کو دیکھ کر لوگوں نے یہ افواہ پھیلا دی کہ وہ حاملہ ہیں، حالانکہ ایسا بالکل نہیں تھا۔
اریبہ حبیب نے گفتگو کے دوران ایوارڈز پر بھی کھل کر رائے دی۔ ان کا کہنا تھا کہ اصل انعام وہ ہے جب لوگ آپ کے کام کو سراہیں اور آپ کے بارے میں اچھی باتیں کریں۔ ان کے مطابق کئی سینئر فنکاروں کے پاس شیلف ایوارڈز سے بھرے پڑے ہیں لیکن علاج کے پیسے نہیں ہوتے، اس لیے ان کے نزدیک یہ ایوارڈز بے معنی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اصل ایوارڈ بینک اکاؤنٹ اور وہ نیک باتیں ہیں جو لوگ آپ کی غیر موجودگی میں کریں۔
