کیماڑی پولیس کی بڑی کامیابی، منشیات فروش ملزم شفیع اللہ گرفتار، آئس برآمد

کراچی: ضلع کیماڑی تھانہ سائیٹ اے پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروشی میں ملوث خطرناک ملزم کو گرفتار کرلیا۔

پاکستان اور بنگلہ دیش کی عسکری قیادت کی اہم ملاقات، دفاعی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

ایس ایس پی کیماڑی کیپٹن (ر) فیضان علی کے مطابق کارروائی پٹھان حبیب چورنگی سائیٹ ایریا میں ایس ڈی پی او سائیٹ ڈویژن زین رضا بلوچ کی نگرانی اور ایس ایچ او تھانہ سائیٹ اے کی قیادت میں عمل میں لائی گئی۔

پولیس نے کارروائی کے دوران ملزم شفیع اللہ ولد محمد غفور کو گرفتار کیا، جس کے قبضے سے 11 گرام آئس برآمد ہوئی۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزم اس سے قبل بھی منشیات فروشی میں ملوث رہا ہے اور اس کے خلاف تھانہ سائیٹ اے میں مقدمہ نمبر 210/2024 درج ہے۔

پولیس نے ملزم کے خلاف نیا مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

52 / 100 SEO Score

One thought on “کیماڑی پولیس کی بڑی کامیابی، منشیات فروش ملزم شفیع اللہ گرفتار، آئس برآمد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!