راولپنڈی: پاکستان اور بنگلہ دیش کی عسکری قیادت کے درمیان جوائنٹ اسٹاف ہیڈکوارٹرز میں اہم ملاقات ہوئی جس میں دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے اور خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
گلشنِ اقبال لیاری ایکسپریس وے پر ٹریفک حادثہ، کار کی ٹکر سے شخص جاں بحق، ڈرائیور گرفتار
آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے بنگلہ دیش کے کوارٹر ماسٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل محمد فیض الرحمن نے ملاقات کی۔ اس موقع پر خطے کی سیکیورٹی سمیت باہمی دلچسپی کے اہم امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
دونوں رہنماؤں نے دفاع اور سیکیورٹی کے شعبے میں تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔ جنرل ساحر شمشاد مرزا نے کہا کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے تعلقات نئے دفاعی تعاون کے مواقع کی طرف بڑھ رہے ہیں، جبکہ لیفٹیننٹ جنرل محمد فیض الرحمن نے پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارت اور دہشت گردی کے خلاف قربانیوں کو سراہا۔
اس ملاقات کو دونوں ممالک کے درمیان اعتماد اور تعاون کی نئی راہیں کھولنے کے حوالے سے اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے جو خطے کے امن و استحکام کے لیے بھی سودمند ثابت ہو سکتی ہے۔
