کراچی: آل سبجیکٹس ٹیچرز ایسوسی ایشن سندھ کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے چیئرمین بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن کراچی سے ملاقات کی۔ وفد کی قیادت پروفیسر ولید یمنی نے کی۔ اس موقع پر کاپی چیکنگ کے ریٹس 24 روپے سے بڑھا کر 30 روپے اور کنونس 200 روپے سے بڑھا کر 300 روپے کرنے پر چیئرمین بورڈ کا شکریہ ادا کیا گیا۔
میئر کراچی کی پریس کانفرنس پر جماعت اسلامی کا ردعمل: “ناکام میئر عوام کو گمراہ کر رہے ہیں”
وفد کے ارکان نے امید ظاہر کی کہ بورڈ دیگر مدات جیسے انویجیلیشن، ری چیکنگ، اسکروٹنی، پیپر سیٹنگ اور دیگر سرگرمیوں کے معاوضوں میں بھی جلد اضافے کا اعلان کرے گا۔
ملاقات میں شامل وفد میں ڈاکٹر سعید احمد صدیقی، نجم اختر فاروقی، غزالہ یاسمین، لالہ بشیر احمد پٹھان اور مجاہد پرویز شامل تھے۔

