پاک سپاہی جماعت فیڈریشن کی جانب سے قبرستان میں شجرکاری مہم کا آغاز، مہمان خصوصی حافظ فہیم پٹیل اور دیگر معززین کی شرکت

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاک سپاہی جماعت فیڈریشن کے زیر اہتمام بلدیہ ٹاؤن حب ریور روڈ پر واقع فیڈریشن کے قبرستان میں شجرکاری مہم کا آغاز کیا گیا۔ مہم کا افتتاح رکن سندھ اسمبلی حافظ محمد فہیم پٹیل نے پودا لگا کر کیا۔ اس موقع پر مہمانِ اعزازی سابق کرکٹر ڈاکٹر محمد صدیق پٹنی، فیڈریشن کے صدر حاجی محمد سلمان پٹنی، جنرل سیکریٹری محمد صادق رضا اشرفی، جماعتوں کے سربراہان اور معزز مہمانان نے بھی پودے لگائے۔

آل سبجیکٹس ٹیچرز ایسوسی ایشن کا چیئرمین ثانوی تعلیمی بورڈ سے ملاقات، کاپی چیکنگ اور کنونس کے ریٹس بڑھانے پر اظہار تشکر

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حافظ فہیم پٹیل نے کہا کہ پاک سپاہی جماعت فیڈریشن شہر کی اہم فیڈریشن ہے اور وہ اس کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کے لیے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ "میں آپ کا بھائی اور بیٹا ہوں، آپ کے ہر جائز کام میں بھرپور مدد کروں گا۔”

صدر فیڈریشن حاجی محمد سلمان پٹنی نے اعلان کیا کہ سپاہی کیڈیٹ اسکول میں فیڈریشن کی تمام ممبر جماعتوں کے بچوں کا داخلہ اور تعلیم مفت ہوگی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ فیڈریشن کے قبرستان میں چھ سو گز زمین مسجد کے لیے مختص کی گئی ہے اور اس ضمن میں ممبر جماعتوں سے بھرپور تعاون کی اپیل کی۔

مہمان اعزازی ڈاکٹر محمد صدیق پٹنی نے فیڈریشن کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ایک لاکھ روپے نقد بطور عطیہ دینے کا اعلان کیا۔ جنرل سیکریٹری محمد صادق رضا اشرفی نے استقبالیہ خطاب میں کہا کہ فیڈریشن نے کم وسائل میں زیادہ سے زیادہ مسائل کے حل کی کوشش کی ہے، اور قبرستان میں ہر ممبر جماعت کو فی کس ایک ہزار گز زمین الاٹ کی جائے گی۔

تقریب کے دوران مہمانوں کو روایتی اجرک کا تحفہ پیش کیا گیا جبکہ ممبر جماعتوں کو ممبرشپ سرٹیفکیٹ بھی دیئے گئے۔

60 / 100 SEO Score

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!