سندھ میں بارشوں اور دریائی صورتحال پر چیف سیکریٹری کا ہنگامی اجلاس، اضلاع میں کنٹرول روم قائم کرنے کا حکم

کراچی: سندھ میں حالیہ بارشوں اور دریائے سندھ میں بڑھتے ہوئے پانی کے بہاؤ کے پیش نظر چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ کی زیر صدارت ہنگامی اجلاس منعقد ہوا جس میں تمام کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز شریک ہوئے۔

کراچی میں مون سون کا حالیہ اسپیل اختتامی مرحلے میں، آئندہ ہفتے نئی بارشوں کا امکان

اجلاس میں بارشوں اور دریائی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ چیف سیکریٹری نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو ممکنہ ہنگامی صورتحال کے پیش نظر ہمہ وقت الرٹ رہنے اور اپنے اضلاع میں کنٹرول روم قائم کرنے کی ہدایت دی۔

انہوں نے محکمہ آبپاشی کو دریائے سندھ کے حفاظتی بندوں پر پچنگ اور مرمتی کام تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں بارشوں کے باعث سندھ کے نشیبی علاقے متاثر ہوسکتے ہیں، اس لئے دادو اور جامشورو کے اضلاع کو خصوصی انتظامات کرنے ہوں گے۔

چیف سیکریٹری سندھ نے پی ڈی ایم اے کو بارش اور ممکنہ سیلابی صورتحال میں فوری اور مؤثر رسپانس یقینی بنانے کا حکم دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں سب سے زیادہ بارشیں کراچی اور حیدرآباد ڈویژن میں ریکارڈ ہوئیں۔

66 / 100 SEO Score

2 thoughts on “سندھ میں بارشوں اور دریائی صورتحال پر چیف سیکریٹری کا ہنگامی اجلاس، اضلاع میں کنٹرول روم قائم کرنے کا حکم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!