فیلڈ مارشل عاصم منیر سے چینی وزیر خارجہ وانگ ژی کی ملاقات، پاکستان کی خودمختاری کی حمایت جاری رکھنے کا اعادہ

راولپنڈی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر سے چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی نے اہم ملاقات کی۔ ملاقات میں علاقائی سلامتی، دہشت گردی کے خلاف اقدامات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

سندھ میں بارشوں اور دریائی صورتحال پر چیف سیکریٹری کا ہنگامی اجلاس، اضلاع میں کنٹرول روم قائم کرنے کا حکم

آئی ایس پی آر کے مطابق چینی وزیر خارجہ نے پاکستان کی ترقی اور خودمختاری کے لیے چین کی مستقل حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا اور اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ دونوں ممالک علاقائی و عالمی فورمز پر رابطہ کاری کو مزید فروغ دیں گے۔

اس موقع پر فیلڈ مارشل عاصم منیر نے چین کی مسلسل حمایت پر شکریہ ادا کیا اور دونوں فریقین نے خطے میں امن، استحکام اور خوشحالی کو آگے بڑھانے کے مشترکہ عزم کو دہرایا۔

واضح رہے کہ چینی وزیر خارجہ وانگ ژی نے گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف اور نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے بھی ملاقاتیں کی تھیں جن میں دوطرفہ تجارت، سی پیک اور دیگر اہم امور پر بات چیت ہوئی تھی۔

One thought on “فیلڈ مارشل عاصم منیر سے چینی وزیر خارجہ وانگ ژی کی ملاقات، پاکستان کی خودمختاری کی حمایت جاری رکھنے کا اعادہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!