چینی و امریکی کمپنیوں کی بڑھتی دلچسپی، پاکستان میں سیٹلائیٹ انٹرنیٹ کی دوڑ تیز

اسلام آباد (اسٹاف رپورٹر) پاکستان میں ڈیجیٹل رابطوں کے شعبے میں عالمی کمپنیوں کی دلچسپی میں نمایاں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ اسٹارلنک کے بعد اب امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایمازون کائپر (Amazon Kuiper) نے بھی پاکستان میں سیٹلائیٹ براڈ بینڈ انٹرنیٹ سروسز متعارف کرانے کی تیاری شروع کر دی ہے۔

کراچی میں موسلادھار بارش، رینجرز شہریوں کی مدد کے لیے میدان میں

سرکاری ذرائع کے مطابق ایمازون کائپر نے پاکستانی حکام سے رابطہ کر کے سرمایہ کاری اور سروسز کے آغاز میں سنجیدہ دلچسپی ظاہر کی ہے۔ حکام نے کمپنی کو رجسٹریشن اور قانونی تقاضوں سے متعلق آگاہ کرتے ہوئے منصوبے کا خیرمقدم کیا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ایمازون کائپر کی انٹری سے انٹرنیٹ مارکیٹ میں مسابقت بڑھنے کے ساتھ صارفین کو بہتر رفتار، وسیع کوریج اور کم قیمت پر نئے آپشنز دستیاب ہوں گے۔ اس سے قبل چین کی شنگھائی ٹیلی کام، ٹیلکو انٹی گریٹڈ اور برطانوی کمپنی ون ویب (OneWeb) بھی پاکستان میں اپنی خدمات متعارف کرانے میں دلچسپی ظاہر کر چکی ہیں۔

ذرائع کے مطابق حکومت پاکستان دیہی اور دور افتادہ علاقوں میں تیز رفتار انٹرنیٹ کی فراہمی کے لیے سیٹلائیٹ ٹیکنالوجی کو کلیدی حل کے طور پر دیکھ رہی ہے تاکہ ڈیجیٹل انکلوژن کو فروغ دیا جا سکے۔

52 / 100 SEO Score

One thought on “چینی و امریکی کمپنیوں کی بڑھتی دلچسپی، پاکستان میں سیٹلائیٹ انٹرنیٹ کی دوڑ تیز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!