کراچی میں موسلادھار بارش، رینجرز شہریوں کی مدد کے لیے میدان میں

کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہر قائد میں موسلادھار بارش کے باعث نظام زندگی شدید متاثر ہوگیا۔ کورنگی، ملیر، ائیرپورٹ، شاہ فیصل، صدر، کیماڑی، ناظم آباد اور سہراب گوٹھ سمیت مختلف علاقوں میں سڑکیں زیرآب آنے سے ٹریفک جام ہوگیا جبکہ متعدد گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں پھنس گئیں۔

کاروکاری قتل کیسز کی تفتیش مؤثر بنانے کیلئے آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی زیر صدارت اجلاس

ڈی جی رینجرز سندھ کی خصوصی ہدایات پر رینجرز کے افسران اور جوان متاثرہ علاقوں میں پہنچ گئے اور شہریوں کی مدد میں مصروف عمل ہیں۔ رینجرز نے ٹریفک پولیس اور ڈسٹرکٹ پولیس کے ہمراہ سڑکوں پر ٹریفک کی روانی بحال کرنے کے ساتھ ساتھ ریسکیو اداروں کے ساتھ بھی امدادی سرگرمیوں میں حصہ لیا۔

شہریوں نے مشکل گھڑی میں رینجرز کی بروقت کارروائی اور تعاون پر انہیں خراجِ تحسین پیش کیا۔\

66 / 100 SEO Score

One thought on “کراچی میں موسلادھار بارش، رینجرز شہریوں کی مدد کے لیے میدان میں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!