کراچی میں آٹا سب سے مہنگا 20 کلو کا تھیلا 1800 روپے تک پہنچ گیا

کراچی کے شہری ایک بار پھر مہنگائی کی لپیٹ میں آ گئے ہیں، اور اس بار نشانہ بنی ہے روزمرہ کی بنیادی ترین ضرورت — آٹا۔ پاکستان ادارہ شماریات کی تازہ رپورٹ کے مطابق کراچی میں 20 کلو آٹے کا تھیلا ملک کے دیگر بڑے شہروں کے مقابلے میں سب سے مہنگا فروخت ہو رہا ہے، جس کی قیمت 1800 روپے تک جا پہنچی ہے۔
توانائی بحران کے الیکٹرک کی اجارہ داری اور عوامی مشکلات نیا دور ورکشاپ میں ماہرین اور عوامی نمائندوں کا دوٹوک مؤقف

دستاویز کے مطابق کراچی میں آٹا لاہور کے مقابلے میں 420 روپے، پشاور کے مقابلے میں 300 روپے، اسلام آباد، راولپنڈی اور کوئٹہ کے مقابلے میں 200 روپے جبکہ سکھر کے مقابلے میں 440 روپے تک مہنگا ہے۔

ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق مختلف شہروں میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمتیں کچھ یوں ہیں:

اسلام آباد، راولپنڈی، کوئٹہ، خضدار: 1600 روپے

لاہور: 1380 روپے

فیصل آباد، گوجرانوالہ، بنوں: 1400 روپے

سیالکوٹ: 1427 روپے

سرگودھا، ملتان، بہاولپور: 1467 روپے

پشاور، لاڑکانہ: 1500 روپے

حیدرآباد: 1680 روپے

سکھر: 1360 روپے

شہرقائد میں آٹے کی قیمتوں میں اس اضافے نے نہ صرف متوسط بلکہ کم آمدنی والے طبقے کی مشکلات کو دو چند کر دیا ہے۔ شہری حلقوں کی جانب سے حکومت سندھ اور وفاقی اداروں سے مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ وہ کراچی میں آٹے کی قیمتوں پر کنٹرول کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات اٹھائیں۔

One thought on “کراچی میں آٹا سب سے مہنگا 20 کلو کا تھیلا 1800 روپے تک پہنچ گیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!