میجر محمد انور کاکڑ شہید: بلوچستان کا بہادر سپوت، وطن کی مٹی پر قربان

19 جولائی 2025 کو بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں فتنتہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے ایک بزدلانہ حملے میں میجر محمد انور کاکڑ شہید نے جام شہادت نوش کیا اور وطنِ عزیز کے لیے اپنی جان کا نذرانہ پیش کر کے شہادت کے عظیم رتبے پر فائز ہوئے۔

کراچی: ڈسٹرکٹ سٹی پولیس کی ٹارگٹڈ کارروائیاں، منشیات فروشوں کا نیٹ ورک بے نقاب، 6 ملزمان گرفتار

تعلق اور خدمات:

میجر محمد انور کاکڑ شہید کا تعلق بلوچستان کے ضلع پشین سے تھا۔ وہ اس وقت بلوچستان میں تعینات تھے اور دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ابلاغی محاذ پر بھی ایک انتہائی اہم کردار ادا کر رہے تھے۔

گوادر آپریشن:

شہادت سے قبل انہوں نے پی سی ہوٹل گوادر پر فتنتہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف ایک اہم اور کامیاب آپریشن کی قیادت کی۔
اس دوران انہیں دو گولیاں لگیں، لیکن وہ حوصلے اور استقامت کے ساتھ اپنی ذمہ داری ادا کرتے رہے، جو ان کی جرأت اور فرض شناسی کا واضح ثبوت ہے۔

شہادت کا سفر:

شہید نے پاک فوج میں 10 سال سے زائد خدمات انجام دیں اور ہمیشہ دفاع وطن کو اولین فریضہ سمجھا۔
ان کے سوگواران میں والدین، اہلیہ اور تین بیٹے شامل ہیں، جو اپنے عظیم باپ کی قربانی پر فخر محسوس کرتے ہیں۔

بھارت کی بزدلانہ چالیں:

ازلی دشمن بھارت کو روایتی جنگوں میں بارہا ذلت آمیز شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ اب وہ دہشتگرد گروہوں کی فنڈنگ کے ذریعے پاکستان پر حملہ آور ہو رہا ہے۔
فتنتہ الہندوستان جیسے گروہ اسی ناپاک ایجنڈے کا حصہ ہیں۔ تاہم قوم اور افواج پاکستان ہر محاذ پر یک زبان و یک جان ہو کر دشمن کو منہ توڑ جواب دے رہی ہیں، اور بھارت کو اس بار بھی منہ کی کھانی پڑے گی۔


خراجِ تحسین:
میجر محمد انور کاکڑ شہید کی قربانی ہمارے لیے قومی فخر اور حوصلے کا استعارہ ہے۔ وہ نہ صرف میدان جنگ میں بلکہ ابلاغی محاذ پر بھی ایک سپاہی تھے۔ ان کی شہادت قوم کے لیے پیغام ہے کہ وطن کی مٹی پر کوئی آنچ نہیں آنے دی جائے گی۔

64 / 100 SEO Score

One thought on “میجر محمد انور کاکڑ شہید: بلوچستان کا بہادر سپوت، وطن کی مٹی پر قربان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!