کراچی: پاکستان رینجرز (سندھ) اور پولیس کی جانب سے اسمگلنگ اور گٹکا/ماوا مافیا کے خلاف مشترکہ کریک ڈاؤن کا سلسلہ کامیابی سے جاری ہے۔ ترجمان رینجرز کے مطابق، خفیہ اطلاع پر کی گئی مشترکہ کارروائی کے دوران کراچی کے علاقے کوئٹہ بس ٹرمینل اور ایل جی کٹ ناردرن بائی پاس سے لاکھوں روپے مالیت کا اسمگل شدہ غیر ملکی کپڑا، خشک دودھ اور قیمتی زعفران برآمد کر لیا گیا۔
میجر محمد انور کاکڑ شہید: بلوچستان کا بہادر سپوت، وطن کی مٹی پر قربان
دوسری کارروائی میں بلدیہ ٹاؤن کے علاقے فٹبال اسٹیڈیم 9 نمبر سے ملزم محمد وقاص کو گرفتار کیا گیا، جس کے قبضے سے بھاری مقدار میں گٹکا اور ماوا برآمد کیا گیا۔ گرفتار ملزم کو مزید قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
رینجرز حکام کا کہنا ہے کہ شہر میں اسمگلنگ اور مضرِ صحت اشیاء کی فروخت کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی اور ایسے تمام غیر قانونی دھندوں کا جڑ سے خاتمہ کیا جائے گا۔
رینجرز نے عوام سے اپیل کی ہے کہ جرائم اور اسمگلنگ کے خاتمے کے لیے مشکوک سرگرمیوں کی اطلاع قریبی رینجرز چیک پوسٹ، ہیلپ لائن 1101 یا واٹس ایپ نمبر 03479001111 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔ اطلاع دہندہ کا نام صیغۂ راز میں رکھا جائے گا۔
