کراچی (اسٹاف رپورٹر) افسران بالا کی ہدایات پر ڈسٹرکٹ سٹی پولیس نے منشیات فروشوں اور سپلائرز کے خلاف مختلف علاقوں میں ٹارگٹڈ کارروائیاں کرتے ہوئے 6 خطرناک ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان پولیس کے مطابق کارروائیاں کلاکوٹ، بغدادی اور چاکیواڑہ تھانوں کی حدود میں کی گئیں، جہاں سے کرسٹل، ہیروئن اور چرس کی بھاری مقدار برآمد کی گئی ہے۔
گرفتار ملزمان کی شناخت:
شبیر
جاوید
سعد عرف اردو
لیاقت
راشد حسین عرف KPT
شبیر عرف حاجی لعل
مجرمانہ ریکارڈ:
لیاقت: منشیات فروشی کے 6 مقدمات میں گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے۔
سعد عرف اردو: 3 مقدمات میں گرفتار ہو چکا ہے۔
شبیر عرف حاجی لعل: 1 مقدمہ میں جیل جا چکا ہے۔
پولیس کے مطابق تمام ملزمان عادی اور پیشہ ور منشیات فروش ہیں، جن کے خلاف متعلقہ تھانوں میں مقدمات درج کر دیے گئے ہیں اور انہیں مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
پولیس حکام نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ منشیات کے ناسور کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی اور شہریوں کو محفوظ ماحول فراہم کیا جائے گا۔
