آئی جی ایف سی ساؤتھ میجر جنرل مہر عمر خان کی کیڈٹ کالج وانا آمد، طلبا سے خصوصی نشست

وانا (نمائندہ خصوصی) انسپکٹر جنرل فرنٹیئر کور خیبرپختونخوا (ساؤتھ) میجر جنرل مہر عمر خان نے کیڈٹ کالج وانا کا دورہ کیا اور طلبا کے ساتھ ایک خصوصی نشست میں شرکت کی۔

براہموس میزائل کی مانگ میں اضافہ: آپریشن سندور کے بعد 15 ممالک کی طلب، بھارت کا دعویٰ

اس موقع پر کیڈٹس نے سیکورٹی، تعلیم، صحت اور ترقیاتی منصوبوں سے متعلق سوالات کیے، جن کا آئی جی ایف سی ساؤتھ نے تفصیل سے جواب دیا۔ انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ تعلیم کے ذریعے ملکی ترقی میں مؤثر کردار ادا کریں اور کسی بھی قسم کے منفی پروپیگنڈے سے دور رہیں۔

آئی جی ایف سی ساؤتھ نے کہا کہ پاکستان کا مستقبل نوجوانوں کے ہاتھ میں ہے، اور کیڈٹس جیسے باشعور طلبا قوم کی امید ہیں۔ انہوں نے طلبا کو تلقین کی کہ وہ اعلیٰ تعلیم، نظم و ضبط اور مثبت سوچ کو اپنا شعار بنائیں۔

کیڈٹس نے پاک فوج اور فرنٹیئر کور خیبرپختونخوا ساؤتھ کی جانب سے علاقے میں امن، ترقی اور خوشحالی کے لیے کی جانے والی قربانیوں اور کوششوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

دورے کے دوران میجر جنرل مہر عمر خان نے کالج کی تعلیمی اور تربیتی سرگرمیوں کا جائزہ بھی لیا اور اساتذہ و انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہا۔

61 / 100 SEO Score

One thought on “آئی جی ایف سی ساؤتھ میجر جنرل مہر عمر خان کی کیڈٹ کالج وانا آمد، طلبا سے خصوصی نشست

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!