ناظم آباد میں اندھی گولی سے شہری زخمی، پولیس کی بروقت کارروائی، ملزم گرفتار

کراچی (اسٹاف رپورٹر) تھانہ ناظم آباد کی حدود میں پیش آنے والے فائرنگ کے واقعے میں 36 سالہ محمد طاہر ولد صابر علی اندھی گولی لگنے سے زخمی ہوگیا۔ واقعے کے بعد ایس ایس پی ضلع سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی (PPM, PSP) کی ہدایت پر ناظم آباد پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم زیشان ولد سلیم کو گرفتار کرلیا۔

ویسٹ پولیس کی کارروائی: غیر ملکی گٹکا اور چھالیہ کی بڑی کھیپ برآمد، تین ملزمان گرفتار

پولیس کے مطابق، ملزم کے قبضے سے ایک ٹی ٹی پستول بمعہ 2 راؤنڈز برآمد کیے گئے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق، فائرنگ کے دوران ملزم کی غفلت کے باعث گولی ایک راہگیر کو لگی۔

گرفتار ملزم کے خلاف درج ذیل دو مقدمات درج کیے گئے ہیں:

  1. مقدمہ نمبر 283/25 بجرم دفعہ 337-H(i) تعزیراتِ پاکستان (اندھی گولی سے نقصان پہنچانا)

  2. مقدمہ نمبر 284/25 بجرم دفعہ 23(i)-A (غیر قانونی اسلحہ رکھنے کا الزام)

ترجمان کے مطابق، مزید تفتیش جاری ہے جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ عوام کے تحفظ اور غیر قانونی اسلحے کے خلاف سخت کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

66 / 100 SEO Score

One thought on “ناظم آباد میں اندھی گولی سے شہری زخمی، پولیس کی بروقت کارروائی، ملزم گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!