لیاقت آباد میں گٹکا ماوا کا خفیہ کارخانہ بے نقاب، 4 ملزمان گرفتار

کراچی کے علاقے لیاقت آباد بی ایریا میں سپر مارکیٹ پولیس نے گٹکا ماوا کے ایک خفیہ کارخانے پر چھاپہ مار کر 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
کارروائی ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل کی نگرانی میں خفیہ اطلاع پر عمل میں لائی گئی۔

جنوبی کوریا میں تاریخی انتخابی فتح: لی جی میونگ صدر منتخب، مارشل لا کے خلاف عوام کا فیصلہ

کارخانہ ایک اندرونی مکان میں خفیہ طور پر چل رہا تھا جہاں غیر قانونی طور پر گٹکا ماوا تیار کیا جا رہا تھا۔
چھاپے کے دوران پولیس نے بھاری مقدار میں گٹکا، ماوا، چھالیہ، تمباکو اور تیاری کا سامان برآمد کیا۔

گرفتار ملزمان کی شناخت جمشید عرف بلال ولد ابوبکر، شاہزیب ولد جمشید، حسنین ولد جمیل اور جہانزیب ولد جمشید کے ناموں سے ہوئی ہے۔

برآمد اشیاء میں:

  • تیار شدہ 100 گٹکا پڑیاں

  • 28 کلو گیلی چھالیہ (7 پلاسٹک ٹب میں)

  • 4 کلو خشک چھالیہ

  • 12 پیکٹ تمباکو

  • 11 ایسینس بوتلیں

  • 1 عدد کانٹا، 7 ٹب، 2 موبائل فون

  • دیگر سامان شامل ہے۔

تمام اشیاء پولیس نے قبضے میں لے لی ہیں۔
مقدمہ نمبر 227/2025 گٹکا ماوا ایکٹ کے تحت درج کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

61 / 100 SEO Score

One thought on “لیاقت آباد میں گٹکا ماوا کا خفیہ کارخانہ بے نقاب، 4 ملزمان گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!