تشکر نیوز کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 4 مختلف کارروائیوں میں 7 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
کراچی میں سٹی پولیس کی ٹارگٹڈ کارروائیاں: موٹر سائیکل چور، منشیات فروش اور گٹکا سپلائر گرفتار
کارروائیوں کے دوران مجموعی طور پر 1266.600 کلو گرام منشیات برآمد کی گئیں، جن کی مالیت 23 کروڑ 78 لاکھ روپے سے زائد بتائی جا رہی ہے۔
بحیرہ عرب میں پاک بحریہ کے ساتھ مشترکہ کارروائی کے دوران 100 کلو ہیروئن، 1100 کلو چرس اور 50 کلو آئس قبضے میں لی گئی۔
چچیاں انٹرچینج ہری پور کے قریب ایک گاڑی سے 14.400 کلو چرس برآمد کی گئی اور 2 ملزمان کو حراست میں لیا گیا۔ ان کی نشاندہی پر مزید کارروائی کرتے ہوئے لاری اڈہ روڈ مانسہرہ کے قریب سے مزید 2 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔
گجرات میں چناب ٹاؤن پلازہ کے قریب ایک گاڑی میں نصب یو پی ایس میں چھپائی گئی 2 کلو آئس برآمد ہوئی، جس کے نتیجے میں ایک اور ملزم کو گرفتار کیا گیا۔
کراچی کے علاقے ناگن چورنگی کے قریب سے 200 گرام ویڈ برآمد کی گئی، جس میں 2 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔
تمام گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ترجمان اے این ایف کے مطابق تحقیقات کا دائرہ مزید وسیع کیا جا رہا ہے۔

